Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • کودتا کا دور ختم ہو چکا ہے : صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بغاوت اور توپ و ٹینک کادور ختم ہو چکا ہے

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو مغربی ایران کے صوبہ کرمان کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ افسوس کہ علاقے میں اب بھی کچھ لوگ خیال کرتے ہیں کہ کودتا سے حکومت تبدیل کی جا سکتی ہے اور توپ و ٹینک اور جہازوں و ہیلی کاپٹروں سے ایک منتخب عوامی حکومت گرائی جا سکتی ہے-

صدرحسن روحانی نے مزید کہا کہ علاقے میں بچوں کی قاتل حکومت بھی موجود ہے ایک ایسی حکومت جو اب بھی دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے اور یمن کے نہتھے عوام پر بمباری کر رہی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ شام، عراق ، بحرین اور یمن کے مسائل کا واحد راہ حل بیلٹ باکس ہیں - صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام بہت سے مضبوط پہلؤوں کے حامل ہیں کہا کہ ایرانی عوام ، مالامال ایرانی و اسلامی ثفاقت کے حامل ، وطن دوست اور عظیم انسانی سرمایے کے حامل ہیں-

ٹیگس