Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • جمعیت الوفاق بحرین کو تحلیل کئے جانے پر ایران کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کو منحل کئے جانے کے اقدام کو غیر تعمیر اور مشکل آفریں قرار دیا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار کو جمعیت الوفاق کو منحل کئے جانے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ ان لوگوں کے لئے راستہ صاف کر دے گا جو غیرمحفوظ روش اختیار کرنا چاہتے ہیں-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کو ، اعتدال پسند جماعتوں اور شخصیتوں کے خلاف منصوبہ بند دباؤ بڑھانے کے تناظر میں منحل کیا گیا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت موجودہ مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے-

بہرام قاسمی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اعتدال پسند جماعتوں کی تحلیل اورعوام کے درمیان قابل احترام سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی شہریت سلب کرنا بحرینی حکومت کے مفاد میں نہیں ہے ایک بار پھر بحرینی حکام کو نصیحت کی کہ وہ صرف سیکورٹی اور پولیس والے طریقوں میں شدت لانے سے اجتناب کریں اور بحالی اعتماد کے اقدامات انجام دے کر بحرینی معاشرے میں زیادہ سے زیادہ یکجہتی ، اور سنجیدہ و تعمیری مذاکرات کے لئے ضروری ماحول فراہم کریں-

واضح رہے کہ بحرینی عدالت نے اتوار کو اس ملک کی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق اسلامی کو منحل اور اس کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے-اس حکم کے مطابق اس پارٹی کے تمام اثاثے بحق حکومت آل خلیفہ ضبط کر لئے جائیں گے-

ٹیگس