Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم  ایران کے حوالے

ایس تھری ہنڈریڈ میزائل کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ فرزاد اسماعیلی نے بتایا ہے کہ یہ میزائل، "ایس تھری ہنڈریڈ پی ایم یو ٹو" سسٹم سے مخصوص ہیں اور آئندہ چھ میہنوں کے اندر انہیں دفاعی سائٹوں پر نصب کر دیا جائےگا۔ ایس تھری ہنڈریڈ میزائیلوں کی پہلی کھیپ کے ایران کے حوالے کئے جانے کے بعد ائرڈ یفنس ہیڈ کواٹر کی دفا‏عی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایس تھری ہنڈریڈ سیریز اور اس سے مربوط دیگر دفاعی وسائل روسی ساخت کے ہیں، "ایس تھری ہنڈریڈ پی ایم یو" جو ایس تھری ہنڈریڈ سیریز سے تعلق رکھتا ہے، ایک جدید ترین اور انتہائی تباہ کن میزائل شمار ہوتا ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس دفاعی سسٹم کو فعال کرنے میں صرف پانچ منٹ کا وقت لگتا ہے اور دو سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے پہلی بار ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی، رواں سال اپریل کے مہینے میں یوم مسلح افواج کے موقع پر نمائش کی تھی۔

ٹیگس