Sep ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر داخلہ، عبدالرضا رحمانی فضلی
    ایرانی وزیر داخلہ، عبدالرضا رحمانی فضلی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کی صورت حال کے خصوصی جائزہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نیویارک میں انیس ستمبر کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بحران شام میں شدت آنے اور لاکھوں شامیوں کے آوارہ وطن ہونے کی وجہ سے حالیہ برسوں کے دوران پناہ گزینوں اور مہاجرین کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے تقریبا تیس لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے اس طرح وہ دنیا میں آوارہ وطنوں کو پناہ دینے والا ایک اہم ترین ملک ہے۔

ٹیگس