Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے شہداء کو \
    رہبر انقلاب اسلامی نے شہداء کو \"جوان نسل کے لئے نمونۂ عمل\" قرار دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ شہداء کی یاد اور ان کے ناموں کو زندہ رکھنا ،دشمن کے مقابلے اور قوم میں مزاحمت کے تحفظ کا ایک اہم عامل ہے-

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے خراسان شمالی اور کھگیلویہ اور بویر احمد کے شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں فرمایا کہ سافٹ وار اورخفیہ جنگ سے دشمن کا مقصد، لوگوں کو جہاد و مزاحمت کے میدان سے دور کرنا، نیز ملک کی فکری و معنوی فضا پر قابض ہوکر ان کو ان کے اہداف اور امنگوں سے بے اعتنا کرنا ہے-

حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملت ایران نے اپنی مزاحمت و استقامت کے ذریعے عالمی طاقتوں کو بہت سے مقاصد میں ناکام اور مایوس کردیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تسلط پسند عناصر وسیع پیمانے پر پروپیگنڈوں اور اقتصادی ، سیاسی اور سیکورٹی دباؤ کے ذریعے ، ملت ایران کو انقلاب اور نظام اسلامی سے مایوس کرنے میں کوشاں ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح مسلط کردہ جنگ کے بعض اہم پہلوؤں کو، جو اب تک بیان نہیں کئے گئے ہیں، بیان کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ ، اسلام اور اسلام کی حاکمیت  نیز امام خمینی کے خلاف ایک بین الاقوامی جنگ  تھی اور ایک وسیع محاذ تھا جو بد بخت و بے عقل بعثی صدام کی حمایت کر رہا تھا - اس لئے آج کے جوانوں کو یہ جاننے کی اشد ضرورت ہے کہ وہ کون لوگ تھے اور ان کا طرز زندگی کیا تھا ، جنہوں نے اس مصیبت سے ملک کونجات دلایا -

رہبر انقلاب اسلامی نے شہداء کو " اسلامی اخلاقیات کی چوٹی"  اور "جوان نسل کے لئے نمونۂ عمل"  قرار دیا  اور فرمایا کہ فنکاروں اور قلمکاروں کو چاہئے کہ وہ جوانوں کو شہداء کے نورانی وجود سے آشنا کرانے لئے میدان میں اتریں اور مختلف روشوں، خاص طور پر مختصر اور مفید کتابیں تحریر کرنے کے ذریعے شہداء کی حقیقی زندگی کو کسی مبالغے کے بغیر اور فصاحت و بلاغت کے ساتھ  بہترین انداز میں قلمبند کریں-

 

 

 

ٹیگس