Nov ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کی نائب صدر، برائے امور خواتین اور خاندان شہیندخت مولاوردی
    ایران کی نائب صدر، برائے امور خواتین اور خاندان شہیندخت مولاوردی

ایران کی نائب صدر، اسلامی ممالک کی ترقی میں خواتین کے کردار کے سلسلے میں منعقدہ، چھٹی وزراتی کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں-

ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین اور خاندان 'شہیندخت مولاوردی' پیر کی رات ایک وفد کے ہمراہ  ترکی کے شہر استنبول پہنچیں- اس کانفرنس کی میزبانی ترک خاتون وزیر برائے امور خاندان اور سماجی پالیسی 'فاطمہ بتول سایان کایا ' کر رہی ہیں جبکہ ترک صدر 'رجب طیب اردوغان' اس کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے-

اسلامی ممالک کی ترقی میں خواتین کے کردار پر منعقد ہونے والی اس چھٹی کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم ' او آئی سی ' کے چھپن ملکوں کے اعلی سطحی وفود، خواتین کے شعبے کے اعلی حکام اور عالمی اداروں اور سماجی کارکن شرکت کررہے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکٹری جنرل ایاد امین مدنی کو اس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا مگر ان کی علالت کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے لیکن سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاد مدنی کی جگہ پر یوسف العثیمین نامی ایک سعودی عہدیدار خواتین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں-

ٹیگس