Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ کا اقدام یورپ چین اور روس کی توہین ہے

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کا امریکی اقدام یورپ، چین اور روس کی توہین ہے-

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسکریٹری محسن رضائی نے امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف ڈی آماٹو قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرتاہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا -

انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے ایک پیچ پر لکھا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں بنابریں امریکا کو جواب دینےکے لئے ایران کا ہاتھ کھلا ہوا ہے-

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون ڈی آماٹو کی مدت مزید دس برسوں تک بڑھانے کے بل کی منظوری دے دی ہے - ایران نے کہا ہے کہ یہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا -

ٹیگس