Dec ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • فوجی مشقوں کے دوران، جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی

جنوب مشرقی ایران میں محمد رسول اللہ چار نامی عظیم فوجی مشقوں کے موقع پر ایران کے جدید ترین فوجی ہتھیاروں منجملہ طاہر اسنائپر اور فرپاد ڈرون طیارے کو روشناس کرایا گیا۔

ایران کی بری فوج کے خودکفائی امور کے عہدیدار بریگیڈیر جنرل رضا زوارہ ای نے کہا کہ اسنائپر سے، کہ جس کو پیر کے روز فوجی مشقوں کے دوران متعارف کرایا گیا، بارہ سو میٹر دور تک نشانہ بنایا جا سکتا ہے تاہم دوربین کے ساتھ آٹھ سو میٹر اور بغیر دوربین کے چار سو میٹر دور تک زیادہ موثر طریقے سے عمل کیا جاسکتا ہے۔بریگیڈیر جنرل رضا زوارہ ای نے کہا کہ اسنائپر ہتھیار، ایران کی بری فوج کی بنیادی ضروریات میں سے ہے اور حالیہ برسوں کے دوران اس قسم کے کئی ہتھیار بنائے جا چکے ہیں جن میں شاہر اور باہر نامی ہتھیار بھی شامل ہیں۔اسی طرح فوجی مشقوں کے دوسرے روز فرپاد نامی ڈرون طیارے کو بھی بروئے کار لایا گیا۔ ایران کا یہ ایک ایسا ڈرون طیارہ ہے جو دشمن کی جانب سے ریڈار سسٹم میں رخنہ اندازی کی صورت میں فوری طور پر اپنے ٹھکانے کی طرف واپس لوٹ جاتا ہے۔

 

ٹیگس