Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے حلب کے لئے امدادی سامان

اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کے لئے پچھتر ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے جمعے کو کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے مظلوم عوام کے لئے پچھتر ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے جس میں دوائیں، کھانے پینے کے سامان، چار سو خیمے، چارہزار کمبل اور تیس ٹن چاول شامل ہے- مرتضی سلیمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس امدادی کھیپ میں پانچ ٹن دوائیں بھی حلب بھیجی گئی ہیں کہا کہ یہ امدادی کھیپ ،ہم آہنگی اور عوام تک اسے جلدی پہنچائے جانے کے پیش نظر حکومت شام کے حوالے کی گئی ہے- ایران کی ہلال احمرکمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ضروری ہم آہنگی انجام پانے کے بعد جلد ہی دوسری امدادی کھیپ بھی شامی عوام کے لئے روانہ کردی جائے گی- بدھ کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو اور ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی جانب سے عالمی برادری سے شام کے مظلوم عوام کی مدد کرنے پر تاکید کے بعد تہران نے انسان دوستانہ امداد کی پہلی کھیپ جمعرات کو شام روانہ کی ہے-

 

ٹیگس