Jan ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے زیورخ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے زیوریخ پہنچ گئے ہیں۔

پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق محمد جواد ظریف بدھ کو عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر علاقے اور دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس میں تقریر کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کا سینتالیسویں سالانہ اجلاس منگل کے دن سوئیٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوا ہے۔

محمدجواد ظریف عالمی اقتصادی فورم کے سینتالیسویں سالانہ اجلاس میں تقریر کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی نشست میں شرکت کے لیے کوالالمپور جائیں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ ہنگامی نشست ملائیشیا کی درخواست پر کوالالمپور میں منعقدہ ہوگی۔ اس نشست میں روہنگیا مسلمانوں کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میانمار کے مسلمانوں کی آبادی تیرہ لاکھ  نفوس پر مشتمل ہے تاہم حکومت نہ صرف انہیں شہریت کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہے بلکہ بودھ مذہب کے انتہا پسند عناصر کی مدد سے ان پر انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہی ہے اور انہیں ملک بدر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جان بچانے کے لئے تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت متعدد دیگر ممالک کا رخ کیا ہے۔

 

 

ٹیگس