Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی مفادات کے محافظ کی حیثیت سے سوئیس سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

تہران میں متعین سوئیزر لینڈ کے سفیر کو جو امریکی مفادات کے محافظ ہیں وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی مفادات کے محافظ کی حیثیت سے تہران میں متعین سوئیزرلینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ایرانی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے تعلق سے امریکی صدر کے تفریق آمیز فیصلے پراحتجاج کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں انہیں ایک احتجاجی مراسلہ بھی سونپا گیا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد بہانوں اور تفریق آمیز اقدامات کے تحت امریکی حکومت کے ذریعے ایرانی شہریوں پرامریکا کے سفر پر پابندی کا فیصلہ ناقابل قبول ، انسانی حقوق کے کنونشنوں اورانیس سوپچپن میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ کنسولی اور قانونی معاہدے کے منافی ہے - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی عوام گذشتہ عشروں کے دوران امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ ایرانی شہری پوری دنیا میں انتہائی مہذب شہری کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں-  

ٹیگس