Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کےمرقد مطھرمیں

عشرہ فجر کے موقع پررہبرانقلاب اسلامی نےآج حضرت امام خمینی (رح) اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمی  سیدعلی خامنہ ای نے آج  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کےمرقد مطھراور بہشت زہرا قبرستان میں حضرت امام خمینی (رح) اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اسی طرح تشخیص مصلحت نظام کونسل کے صدر مرحوم آیت‌الله ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر بھی فاتحہ پڑھی اور ان کی مغفرت اور بلند در جات کیلئے دعا کی۔

حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے اسی طرح شہدای 7 تیر، شھدای دفاع مقدس، شھدای مدافع حرم،سانحہ پلاسکو کے شہیدوں خاص طور سے شہید بہشتی، شہیدرجائی اورشہید باہنر کے مزار اور قبروں پرفاتحہ پڑھی،انھیں خراج تحسین پیش کیا اوراللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

 

 

 

ٹیگس