Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران اور بیلاروس کے صدر کے درمیان تعاون کے فروغ کا خیرمقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بلاروس کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا ہے

 صدر حسن روحانی نے تہران میں بیلاروس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر میخائیل میاسنیکوویچ سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور بیلاروس ہمیشہ قریبی سیاسی موقف کے حامل رہے ہیں اوردونوں نے بین الاقوامی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے- صدر مملکت نےکہا کہ ایران اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ گہرے تعلقات دونوں قوموں اور حکومتوں کے مفاد میں ہیں - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ مختلف اقتصادی ، تکنیکی اور سائنسی میدانوں میں دونوں ملکوں میں موجود مواقع سے استفادہ ضروری ہے - ایران کے صدر نے کہا کہ جنوب شمال کوریڈور ٹرانزٹ کی توسیع کے لئے ایرانی پروجیکٹ مشترکہ تعاون کے ساتھ ہی خلیج فارس سے یورپ تک رابطہ پل ثابت ہو سکتا ہے -اس ملاقات میں بیلاروس کے اسپیکر نے ایران اور بیلاروس کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدور اقتصادی، سائنسی ، سیاحتی اور پارلیمانی میدانوں میں تعاون اور تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں-

ٹیگس