Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ مبارک ہو

آج جمعہ 10 فروری مطابق 22 بہمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

آج بروزجمعہ 10 فروری  2017مطابق  22 بہمن سن 1395 ہجری شمسی  کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی اور مذھبی تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیوں میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے سبھی شرکت کریں گے ۔

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار رپوٹنگ  کے لئے موجود ہیں۔

بہمن ماہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ ، استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو باطل طاقتوں اور قوتوں پر عظیم اور تاریخی کامیابی اور فتح  نصیب ہوئی۔

ہم جشن آزادی اور اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پرسحراردو نیٹ ورک کے تمام ناظرین اور سامعین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

 

ٹیگس