Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran

آج اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کے موقع پرعظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں اور آج ایک بار پھر ایران کی فضا امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے جبکہ آج صبح نکالی جانے والی ریلیوں میں ایران کی فضائیں میں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر میں جعم جمع ہوئے جہاں صدر مملکت حسن روحانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اورلاکھوں شرکاء سے خطاب کیا ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر كہا كہ آج 8 كروڑ ايرانی عوام كا سڑكوں پرآنے كا مقصد يہ ہے كہ دنيا كو بتائيں كہ اسلامی انقلاب، بانی انقلاب حضرت امام خمينی (رح)، رہبر انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام كا تسلسل جاری رہے گا.

انہوں نے كہا كہ ايرانی قوم سے عزت و احترام كے ساتھ سلوك کیا جائے اور ہرگز جارحانہ اور دھمكيوں كی زبان كا استعمال نہ كرے.

صدر مملکت کے خطاب کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔

 

ٹیگس