Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر ایران کی تاکید

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم پر زور دیا ہے

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پیرکو تہران میں لیکزمبرگ کے وزیرخارجہ جان اسلبورن سے ملاقات میں ایٹمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور یورپی ملکوں کے تعلقات میں توسیع کے لئے امید کے مطابق امکانات روشن ہوئے ہیں- وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور لیکزمبرگ کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لئے ضروری ہے کہ بہترسرمایہ کاری کی جائے-  انہوں نے کہا کہ ایران، لیکزمبرگ کے ساتھ بینکینگ کے میدان میں تعاون کرنے کو تیار ہے - لیکزمبرگ کے وزیرخارجہ جان اسلبورن نے بھی اس ملاقات میں امید ظاہر کی ہے کہ سرمایہ کاری اور دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس سے اجتناب کے تعلق سے تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط ہوجائیں گے - انہوں نے کہا کہ ضروری امکانات اور مواقع کے پیش نظر ایران اور لیکزمبرگ کے درمیان ہواہی ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بھی تعاون ہونا چاہئے -

ٹیگس