Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • آل سعود کے جرائم پر خاموشی نسل کشی میں شرکت کے مترادف ہے: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کا بیان

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے آل سعود کے ہاتھوں نہتے یمنی بچوں اور عورتوں کے قتل پر خاموشی ، اس غریب ملک کے بنیادی ڈھانچوں کی تباہی اور یمنی عوام کے قتل عام میں شامل ہونے کے مترادف ہے- -

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تہران میں لگزمبرگ کے وزیر خارجہ جان اسلبورن سے ملاقات میں کہا کہ یمن کے بحران کے حل میں یورپی یونین کو شامل ہونا چاہئے اور سعودی عرب کے ہاتھوں اس ملک کے عوام کا ظالمانہ قتل عام روکنا ضروری ہے- علی شمخانی نے علاقے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ میں ایران کے مرکزی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو مالی اسلحہ جاتی اور افرادی قوت فراہم کرنے کے ذرائع کو بند کرنے اور اس کی آئیڈیالوجی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے اور یہ کام نہایت اہم اور موثر ہے- اس ملاقات میں لگزمبرگ کے وزیر خارجہ جان اسلبورن نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں ایران کے مثبت کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر تاکید کی - لگزمبرگ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک ، خاص طور سے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے بعد تمام میدانوں میں ہمہ گیر تعاون کے فروغ اور طویل مدت اقتصادی تعلقات کے لئے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کو توسیع دینےکے لئے پرعزم ہیں-

ٹیگس