Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کا دورۂ پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او (ECO) کی بائیسویں وزراتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج بروز پیر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

ای سی او کے تیرہویں سربراہی اجلاس كے ايجنڈے كی تياري كے مقصد سے گزشتہ روز سے اسلام آباد ميں ركن ممالک كے ماہرين كا دو روزہ اجلاس جاری ہے۔ كل بروز منگل اس تنظيم كی وزراتی كونسل كا اجلاس منعقد ہوگا اور اس موقع پر اسلامی جمہوريہ ايران كونسل كی صدارت  پاكستان كے حوالے كرے گا۔ ايرانی وزير خارجہ وزارتی كونسل كے اجلاس ميں شركت كے علاوہ تنظيم كے ركن ممالک كے ہم منصبوں كے ساتھ بھی خصوصی ملاقاتيں كريں گے۔ اقتصادی تعاون تنظيم كا سربراہی اجلاس يكم مارچ كو اسلام آباد ميں ہوگا جس كا مقصد ركن ممالک كے درميان علاقائی تعاون بالخصوص اقتصادی سرگرميوں كو عروج پر لے جانا ہے۔

 

اسلامی جمہوريہ ايران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی بھی اس اجلاس كے اہم مہمان ہوں گے۔ ای سی او سربراہی اجلاس ميں حسن روحانی كي ايرانی صدر كی حيثيت سے يہ پہلی بار شركت ہوگی۔ ڈاکٹرحسن روحانی كا يہ پاكستان كا دوسرا دورہ ہوگا۔ انھوں نے گزشتہ سال مارچ كے مہينے ميں بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے كہ پاكستان اس سے قبل 1995 ميں تيسرے سربراہی اجلاس كی بھی ميزبانی كر چكا ہے۔

ٹیگس