Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • عالمی استکبار کو تمام میدانوں میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے، میجر جنرل صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالحی نے کہا ہے کہ ملک کو باہر سے فوجی ہتھیارحاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور جلد ہی ایس تھری ہینڈرڈ سے بہتر سسٹم تیار کر لیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے تہران میں آرمی گریجویشن یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام، ایران کی فوجی طاقت کے پیش نظر اپنے ملک کی خود مختاری کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار، اپنے انتظامی سسٹم اور بیشتر میدانوں میں شکست کھا چکا ہے اور وہ جلد ہی زوال سے دوچار ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونزم نئے نئے طریقوں سے منصوبے تیار کرتے ہیں  اور خطرات پیدا کر رہے ہیں مگر یہ تمام خطرات اور دھمکیاں عراق و شام میں ہونے والی ناکامی کی طرح شکست سے دوچار ہو چکی ہیں۔میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کی دھمکی یا خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل توانائی رکھتا ہے۔

ٹیگس