Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کے جدید ٹینک کرار کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے مقامی سطح پر تیار کئے گئے جدید ترین ٹینک " کرار" کی رونمائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے  مقامی سطح پر تیار کئے گئے ترقی یافتہ ٹینک " کرار" کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے ٹینک تیار کرنا زمینی دفاع کے شعبے میں ایران کا اہم اسٹریٹیجک مقصد رہا ہے اور یہ ٹینک ایران کے اقتدار اعلی کا مظہر ہے۔

مزاحمتی اقتصاد کے سال میں ایران نے اپنے پیشرفتہ ٹینک کی رونمائی کی ہے  اور یہ ٹینک ایران کی وزارت دفاع میں تیار کیا گیا ہے جو صحیح حرکت اور  فائرنگ اور جدید حفاظتی سسٹم سے لیس ہے اور دنیا کے جدید ترین ٹینکوں کے معیار کا بنا ہوا اہم ٹینک ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹینک الیکٹرو آپٹیکل فائر کنٹرول سسٹم، لیزر رینج فنڈر سسٹم، بیلسٹک کمپیوٹر اور دن یا رات میں رکے یا حرکت کرتے ہوئے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا کہ "کرار" ٹینک کے تمام آلات اور پرزے مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہیں۔

ٹیگس