Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • امن واستحکام کا قیام ایران کی خارجہ پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی اہمیت پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین خارجہ پالیسی ہے.

انہوں نے كہا كہ دنيا كے ممالک كے ساتھ تعلقات كی بہتری ايرانی حكومت كی اولين ترجيح ہے.

انہوں نے صدرمملکت حسن روحانی كی جانب سے كويت كے امير كے نام پيغام كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ خليج فارس كے ممالک ايران كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كے خواہاں ہيں اور اسلامی جمہوريہ ايران تمام علاقائی ممالک كے ساتھ تعلقات كوفروغ دینے كے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے خليج فارس كے ممالک كو تجويز دی كہ وہ امريكہ سميت ديگر ممالک كی مداخلت كو روكنے كے لئے اقدامات كريں.

حكومتی ترجمان نے قزاقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں ہونے والے حاليہ شام امن مذاكرات كے حوالے سے كہا كہ يہ مذاكرات شامی بحران كے حل كے لئے اہم سنگ ميل ثابت ہوں گے.

 

ٹیگس