Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم اصول

ایران کے وزیر خارجہ نے موجودہ ایرانی سال کو خارجہ پالیسی کے شعبے میں کامیاب سال قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے رواں ہجری شمسی سال میں اٹھاون غیر ملکی دوروں اور چوراسی بیرونی سیاسی وفود کی ایران آمد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کی خارجہ کے منصوبے ہمہ جہتی پالیسی کے اصول پر تیار کئے گئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پڑوسی اور اسلامی ممالک اور وہ ممالک بھی جو ایران سے یکسوئی یا ایران جیسے نظریات رکھتے ہیں، ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ  کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کویت و عمان کا دورہ، اسی تناظر میں انجام پایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ ایرانی سال میں علاقے کے مسائل پر وزارت خارجہ کا زیادہ وقت صرف ہوا ہے اور اس وقت ایران، بحران شام کے سیاسی حل کی تلاش کے لئے مذاکرات کے تین مراکز میں شامل ہے۔

ٹیگس