Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ظالمانہ پابندیاں خواتین کی ترقی میں رکاوٹ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ظالمانہ پابندیاں خواتین کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کل جمعہ كے روز نيويارك ميں منعقدہ خواتين كے كردار كميشن كے 61 ويں اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ بعض ممالک كی جانب سے سياسی مقاصد كی بنياد پر لگائی جانے والی پابنديوں سے معاشرے كی اقتصادی ترقی ميں خواتين كے كردار كو شديد نقصان پہنچ رہا ہے.

انہوں نے كہا كہ آج دنيا كے مختلف علاقوں ميں خواتين كو ٹيكنالوجی اور انجينئرنگ کے ميدانوں ميں قدم جمانے سے روكا جارہا ہے.

خوشرو نے اسلامی جمہوریہ ايران كے تعليمی شعبے ميں خواتين كی نماياں كاركردگی اور اہم كردار كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ایران ميں ايراني طالبات اور خواتين كی ميڈيكل، انجينئرنگ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں ميں مزيد بہتر كردار ادا كرنے كے لئے حوصلہ افزائی كی جارہی ہے.

۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوريہ ايران میں ميں مرد اور خواتين كے حقوق برابر ہيں

 

ٹیگس