Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران میں اسلامی کونسلز کے امیدواروں کی رجسٹریشن

شہری اور ديہی اسلامی كونسلز كے لئے اہل اميدوار 26 مارچ تک اپنے ناموں كا اندراج كروا سكتے ہيں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی شہری اور دیہی اسلامی کونسل (لوکل باڈیز) کے پانچویں دور کے انتخابات میں حصے لینے والے امیدواروں کی ملک بھر میں باقاعدہ رجسٹریشن کا آغاز پیر کے روز کردیا گیا ہے۔ پانچويں دور كے انتخابات ميں ملک بھر كی اسلامی كونسلز كی 39 ہزار 575 سيٹوں كے لئے نمائندوں كا انتخاب كيا جائے گا۔ 

ايران ميں اسلامی كونسل (لوكل باڈيز) كے پانچويں دور كے انتخابات، آئندہ صدارتی انتخابات اور پارليمنٹ كے ضمنی انتخابات ملک بھر ميں 19 مئی 2017 كو منعقد  ہوں گے۔

 

 

ٹیگس