Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کا پیغام نوروز ایران کی ترقی و پیشرفت پر  تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام نوروز میں تاکید کی ہے کہ نیا ہجری شمسی سال ایرانی قوم کے لئے ترقی و پیشرف اور جوانوں کے لئے مزید روزگار کی فراہمی کا سال ثابت ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی قوم سمیت علاقے میں جشن نوروز منانے والی تمام اقوام کو نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوروز کا پیغام، بغض و کینے کے خاتمے کا پیغام ہے۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ ہجری شمسی سال، معاشی استقامت، اقدام و عمل کی پالیسیوں اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا سال تھا اور ان دونوں پر عمل نے ایرانی قوم کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی آئل ڈپلومیسی اور ایرانی ماہرین و محنت کشوں کی کوششوں سے تیل و گیس کی پیداوار میں اپنا پہلے والا مقام بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے۔انھوں نے ایران کی سائنسی و طبی ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے سائنسدانوں  کی سعی و کوشش اور عزم و ارادے سے  گذشتہ ہجری شمسی سال میں دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں سائنسی ترقی و پیشرف کے لحاظ سے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹیگس