Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  •  عید نوروز، انتہا پسندی، تاریکی، دشمنی اور تباہی کے مقابلے کا پیغام دیتی ہے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نےکہا ہے کہ عید نوروز، انتہا پسندی ، تاریکی ، دشمنی اور تخریبی اقدامات کے مقابلے کا پیغام دیتی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ عید نوروز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کہا ہے کہ جشن نوروز، دراصل اعتدال، دوستی، روشنی اور زندگی کا جشن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جشن اپنے تمام تر مفاہیم اور آداب و رسوم کے ساتھ صدیوں سے ایرانی تاریخ کا حصہ ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ ایسے دور میں جب ثقافتی تنوع، امن و آشتی، اچھی ہمسائیگی اور ماحولیات کو مستقل خطرات لاحق ہیں، جشن نوروز منانے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔غلام علی خوشرو نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نوروز کی بھرپور ثقافت سرحدوں تک محدود نہیں ہے اور اسے سفری احکامات کے ذریعے روکا نہیں جاسکتا۔ان کا اشارہ امریکی صدر کے نئے سفری احکامات کی جانب سے تھا جس کے تحت ایران سمیت چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹیگس