Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • پندرہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

جنوب مشرقی ایران کے صوبے خراسان جنوبی میں پندرہ ترقیاتی اور اقتصادی منصوبوں کا افتتاح کردیاگیا ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذکورہ منصوبوں کا افتتاح کیا۔ جن منصبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں بیرجند میں تیل اسٹوریج بھی شامل ہے۔ صدر حسن روحانی نے بیرجند آئل اسٹوریج منصوبے کو پیٹروکیمیکل اور تیل کی برآمدات کے میدان میں سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے حکومت پر عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا اور اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ایک سو پانچ ملین لیٹر تیل کے اس اسٹوریج کے قیام کا مقصد صوبہ خراسان جنوبی سے افغانستان کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔صدر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبہ خراسان جنوبی میں کھیل کے ایک اسٹڈیم کا بھی افتتاح کیا جس میں پندرہ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔دیگر تیرہ منصوبوں میں، پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی کے علاوہ ثقافتی اور اقتصادی منصوبے شامل ہیں۔صدر ایران بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر صوبہ خراسان جنوبی کے صدر مقام بیرجند پہنچے تھے۔

ٹیگس