Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • ايران کی جانب سے برطانيہ كے واقعہ کی مذمت

ايران نے برطانيہ كے دارالحكومت لندن ميں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی كے واقعے اور بے گناہ لوگوں كے قتل كی مذمت كی

اسلامی جمہوريہ ايران کی وزارت خارجہ كے ترجمان بہرام قاسمی نے آج جمعرات كے روز اپنے ايک بيان میں لندن کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا كہ دہشتگردی كی كوئی سرحد نہيں ہوتی اوراس كے خاتمے كے لئے بين الاقوامی اور علاقائی يكجہتی اور تعاون ناگزير ہے.

بہرام قاسمی نے لندن كے دہشتگردانہ حملے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے ساتھ يكجہتی كا اظہار كيا.

واضح رہے كہ گزشتہ روز برطانوی پارليمنٹ كے باہر نامعلوم افراد كی فائرنگ كے نتيجے ميں پوليس اہلكار سميت 5 افراد ہلاک اور 40  زخمی ہوگئے تھے

 

ٹیگس