Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن میں سعودی قیادت والی اتحادی فورسز کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن میں جنگ اور تشدد کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ايک بيان ميں يمن پر سعودی عرب اور اس كے اتحادی ممالک كی جارحيت كے دو سال گزرنے اور يمن كي ارضی سالميت كے خلاف جاری حملوں كی شديد الفاظ ميں مذمت كی ہے۔ اسلامي جمہوريہ ايران نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا كہ وہ يمن ميں امن و امان كی بحالی بالخصوص اس ملک ميں جاری فضائی جارحيت كے خاتمے، انسانی ہمدردی كے تحت يمن كو امدادی اشيا كی فراہمی اور يمن ميں مشتركہ حكومت كی تشكيل كے حوالے سے ايران كے چار نكاتی ايجنڈے پر عمل درآمد کے لئےمشتركہ كوشش كرے۔

اس بيان كے مطابق، يمن ميں جاری بحران اور بگڑتی صورتحال نہ صرف اس ملک كے مفاد ميں نہيں بلكہ اس صورتحال سے خطے میں امن و استحكام كو شديد نقصان پہنچے گا۔

ٹیگس