Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور روس  کی جانب سے تعلقات کی توسیع پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کل رات روس کے وزيراعظم دیمتری ميدويدیف کے ساتھ ملاقات میں اس اميد کا اظہار کيا کہ ان کے دورے سے ايران اور روس کے درميان علاقائی اور بين الاقوامی سطح پر مشترکہ تعاون کے فروغ بالخصوص سياسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں ميں باہمی تعلقات کو مزيد فروغ  دینے کی راہ ہموارہ ہوگی.

اس ملاقات میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ايران اور روس کے درميان قريبی روابط سے خطے ميں امن و استحکام  کے قیام میں مدد ملے گی اور بين الاقوامی معاملات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

ملاقات میں روسی وزیراعظم نے صدر روحانی کے دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کی توسیع کے لئے پُرعزم ہے.

صدرمملکت آج بروز منگل اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے.

ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان اب تک 8 بار ملاقات ہوچکی ہے.

اسلامی جمہوریہ یران کے صدر حسن روحانی کل جب ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

ٹیگس