Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • پچاس ہزارغیرملکی طلباء ایرانی یونیورسٹیوں میں

پچاس ہزار سے زائدغیرملکی طلباء ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی امورحسين سالار آملی نے کہا کہ 52 ہزارغيرملكی طلباء ملک ميں تعليم مكمل كررہے ہیں جن میں سے تقريبا 23 ہزارغيرملكی طلبا سائنس کے شعبے ميں تعليم حاصل كر رہے ہيں اور دیگر جامعۃ المصطفی، وزارت صحت اورآزاد اسلامی يونيورسٹيوں كے طلباء ہيں۔ انہوں نے حاليہ برسوں ميں ملک كی مختلف يونيورسٹيوں كی قابل قدر سائنسی ترقی كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ 2013 ميں صرف 1 ايرانی يونيورسٹی دنيا كي سب سے بڑی يونيورسٹيوں كي فہرست ميں شامل تھی جبكہ اب 13 ايرانی يونيورسٹيوں كے نام اس لسٹ میں موجود ہيں۔

سالارآملی کا کہنا تھا كہ اميد ہے كہ آئندہ پانچ برس ميں ملک كی سائنسی ترقی کی سطح 80 فيصد تک پہنچ جائے گی۔

ٹیگس