Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے دو جہاز کراچی پہنچ گئے

ایرانی بحریہ کے دو جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کے ساحلی شہرکراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی جہازوں کا پاکستانی ساحل پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انھیں پاکستان نیوی کے افسران اور ایرانی سفارت کاروں نے خوش آمدید کہا۔ اس دورے کا مقصد سمندر میں تربیت اور بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری فورسز کے درمیان مشترکہ تعاون کا فروغ اور استحکام ہے۔ کراچی میں اپنے قیام کے دوران دونوں ممالک کی بحری فورسز کے افسران اور اہلکار پیشہ ورانہ اور مشترکہ مفادات پر بات چیت کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کی بحری فورسز کے درمیان آپریشنل ٹریننگ اور کھیل کی سرگرمیوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

منگل کے روز دورے کا اختتام ہوگا اوراس موقع پرسمندر میں ایک مشترکہ تربیتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی بحری فورسز کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ اس دورے کے ذریعے خطے میں امن اور سیکورٹی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون بڑھے گا۔

ٹیگس