Apr ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران شام میں انسداد دہشتگردی اور اسی طرح خطے اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھنے سے اتفاق کیا

تفصيلات كے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف اور ان كے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے آج جمعہ كے روز ماسكو ميں ملاقات كی جس ميں فريقين نے تازہ ترين علاقائی اور بين الاقوامی صورتحال كا جائزہ ليا۔

اس موقع پرايران کے وزير خارجہ نے روس اور شامی ہم منصبوں كے ساتھ ہونے والی سہ فريقی نشست كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ شام كے بحران كے حل كے لئے سياسی طريقہ كار اپنانے اورغيرملكی مداخلت كو بند كرانے كی ضرورت ہے.

انہوں نے كہا كہ كيميائي ہتھياروں كے استعمال كو بہانہ بنا كر شام پرالزام لگانے كا سلسلہ بند كيا جائے اور اس واقعے كی عالمی سطح پرغيرجانبدارانہ تحقيقات كرائی جائيں.

واضح رہے كہ گزشتہ اكتوبر ميں ايران،روس اور شام كے سہ فريقی اجلاس ماسكو ميں منعقد ہوا تھا جس ميں تينوں ممالک كے وزرائے خارجہ شريک ہوئے. اس سہ فريقی اجلاس كے بعد آستانہ ميں شام امن مذاكرات منعقد كرنے كا فيصلہ عمل ميں لايا گياتھا.

 

ٹیگس