Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز

ایران میں صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور اہلیت کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

آئین کی نگہبان کونسل شورائے نگہبان کے ترجمان عباس علی کد خدائی نے بتایا ہے کہ صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور اہلیت کی جانچ پڑتال کا کام آئندہ پانچ روز میں مکمل کرلیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے اس کونسل کو پانچ روز کی مہلت دی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس عرصے میں کام مکمل کرلیا جائےگا۔ اس سے پہلے ایران کے چیف الیکشن کمیشن علی اصغر احمدی نے بتایا تھا کہ صدراتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ایک ہزار اڑتالیس افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں اکہتر خواتین بھی شامل ہیں۔صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز گیارہ اپریل سے شروع ہوا تھا اور پندرہ اپریل تک جاری رہا۔ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے انیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی روز ایران کے عوام دیہی اور شہری کونسلوں کے لیے اپنے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا بھی انتخاب کریں گے۔

ٹیگس