Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کو تعزیت

امیرِکویت نے ایرانی صدر کے نام اپنے پیغام میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، حکومت اورعوام کو تعزیت پیش کی۔

کویت کے امیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے شمال مغربی صوبوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ایرانی صدر حسن روحانی اور عوام کے ساتھ شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔.

انہوں نے اپنے پيغام ميں سيلاب كے متاثرين كے اہل خانہ كے ساتھ اظہار ہمدردی كرتے ہوئے زخميوں كی جلد صحت يابی كے لئے دعا كی.

ايران كے چار صوبوں مشرقی آذربائيجان، مغربی آذربائيجان، كردستان اور زنجان ميں تباہ كن سيلاب ميں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہيں.

 

ٹیگس