Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران: صدارتی انتخابات کی تشہیرات کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے 6 امیدواروں کے ناموں کی فہرست سامنے آنے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور ایران کے صدارتی امیدواروں کے ٹی وی مباحثوں کے سلسلے میں قرعہ اندازی کا کام بھی کل رات مکمل ہوگیا۔

قرعہ اندازی کے موقع پر الیکشن کیمشن اورعدلیہ کے نمائندوں سمیت تمام صدارتی امیدواروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔  بارہویں صدارتی انتخابات میں ہرامیدوار کو 555 منٹ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لئے دیئے جائیں گے جبکہ ریڈیو پروگرام ميں بھی 555 منٹ ملیں گے لہذا مجموعی طور پر ہر صدارتی امیدوار کو 1110 منٹ ریڈیو اور ٹی وی پر اپنے آئندہ پروگراموں کی تشریح کے لئے دیئے جائیں گے۔ اسی طرح مباحثوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر امیدوار کو 1470 منٹ دیئے جائیں گے۔ ان مباحثوں میں سے تین براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹرعبدالعلی علی‌عسکری نے کہا کہ ہم غیرجانبدار ہیں اور ہرصدارتی امیدوار کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات 19 مئی کو منعقد ہوں گے۔

ٹیگس