Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی عالمی سیاست میں نئے ماڈل کی ایجاد پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی سیاست کا ایک نیاماڈل پیش کرنے کے لئے باہمی احترام اور گفتگو کی ترویج پر زور دیا ہے -

ایران کے وزیر خارجہ نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دنیا کی دس قدیم تہذیبوں کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدیم تہذیبوں کے وارثوں پر عالمی سیاست کا نیا ماڈل ایجاد کرنے کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر ہمہ گیر مشارکت اور گفتگو کی ترویج میں پیشقدم ہونے کے لئے ایک تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے - محمد جواد ظریف نے کہا کہ قدیم تہذیبوں کی اسمبلی کی تشکیل ، موجودہ دنیا کی تہذیب و تمدن کی شناخت کے لئے ایک اچھا اور گرانقدر اقدام ہے - جواد ظریف نے کہا کہ آج کے انسانی معاشر ے کو پائدار ترقی ، ماحولیات کے تحفظ ، غربت کے خاتمے اور انتہاپسندی و دہشت گردی جیسے نئے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قدیم تہذیبوں کے ورثہ کو اپنے گہرے تاریخی فہم و ادراک سے رائج نطریات کو کہ جو دنیا میں خون خرابے ، تشدد ، پسماندگی اور انتہاپسندی کا باعث ہیں،  چیلنج اور ختم کرنا چاہئے - وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران کے سابق صدر کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان گفتگو کی تجویز اور دوہزار گیارہ میں اقوام متحدہ میں اس کی منظوری اور دوہزار تیرہ میں ایران کے موجودہ صدر کی جانب سے تشدد اور انتہاپسندی سے پاک دنیا کی تجویز کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ قدیم تہذیبیں ، موجودہ دنیا کے بہت سے مسائل و بیماریوں کا علاج  ہیں -

ٹیگس