Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اسپیکر کا دورہ مشہد

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق نے ایران کے مقدس شہر مشہد کے دورے کے موقع پر صوبائی گورنرعلی رضا رشيديان کے ساتھ ملاقات کی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی فضا کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔.

اپنے پانچ روزہ دورہ ايران كے موقع پر اعلی ايرانی حكام كے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں كو تعميری اور اہم قرار ديتے ہوئے پاكستان کے اسپيكر نے كہا كہ ايرانی بندرگاہ چابہار دوطرفہ تعاون كو فروغ دينے کا ایک اہم ذريعہ ہے.

اس ملاقات ميں صوبہ خراسان رضوی كے گورنر نے کہا كہ پاكستانی زائرين كی مشہد آمد ميں نماياں اضافہ ہورہا ہے اور صرف گزشتہ سال 90 ہزار پاكستانی زائرين نے مشہد كا سفر كيا.

انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ مشہد اور زاہدان كے درميان مسافر ٹرين سروس شروع ہونے سے پاكستانی زائرين كے لئے مشہد آنے میں سہولت ہوگی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق نے دورہ مشہد کے موقع پر حضرت امام رضا عليہ السلام كے مقدس روضے كی زيارت بھی کی۔

 

ٹیگس