Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • پچیس اپریل ، صحرائے طبس میں امریکی شکست کا یادگار دن

منگل کو مغربی ایران میں واقع صحرائے طبس میں امریکی حملے کی ناکامی کی سالگرہ منائی گئی-

اس موقع پر شہر طبس کے امام جمعہ حجت الاسلام ابراہیم مہاجریان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ایک ایسا میوزیم بنائے جانے کی ضرورت ہے کہ جس میں امریکہ کے ناکام حملے کے بعد وہاں موجود چیزوں کو رکھا جائے-

واضح رہے کہ امریکہ نے تہران میں اپنے جاسوسوں کو آزاد کرانے کے لئے پچیس اپریل سنہ انیس سو اسّی کو مغربی ایران میں واقع صحرائے طبس میں ایک پرانے ایربیس کو استعمال کرکے کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ریت کے طوفان کے باعث اس کی سازش ناکام ہو گئی-

اس واقعے کے بعد وہاں پر ملنے والے آلات اور جلے ہوئے جہاز کے ملبے کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے اپنے جاسوسوں کو آزاد کرانے کے لئے گہری سازش تیار کی تھی تاہم اللہ تعالی کی مدد سے ان کی سازش ناکام رہی-