Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے 103 ملکوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے

ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے دنیا کے ایک سو تیس ملکوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

صدارتی انتخابات کی بیرون ملک نگرانی کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ حسن قشقاوی نے بتایا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے ایک سو تین ملکوں میں ایک سو بتیس پولنگ اسٹیشن اور دو سواناسی پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ حسن قشقاوی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پچیس لاکھ ایرانی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث وہاں مقیم ایرانی شہری صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ تاہم ایران نے اقوام متحدہ میں کینیڈا کے نمائندہ دفتر کی وساطت سے اس ملک میں پولنگ بوتھ قائم کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت چار لاکھ ایرانی شہری کینیڈا میں مقیم ہیں۔

حسن قشقاوی نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں تیس تیس جبکہ عراق میں ایرانی زائرین کی سہولت کے لیے مختلف شہروں میں بائیس پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے انیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ایران کے عوام اسی روز ملک بھر میں اپنے بلدیاتی نمائندوں کا بھی انتخاب کریں گے۔

ٹیگس