Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے

ایران نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے والے دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےسنئیر نائب صدر اسحاق جہانگيری نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں غيور اور بہادر سکیورٹی فورسز کے 10  جوانوں كی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس سفاکانہ اور غیرانسانی حملے میں ملوث  دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔

انہوں نے كہا كہ ايرانی عوام ہرگز اپنی مسلح افواج كی بہادري اور وطن كی حفاظت كے لئے اپنی جانوں كا نذرانہ پيش كرنے والے غيرتمند سپوتوں كو نہيں بھول سكتے۔

زاہدان كے پبلک پراسيكيوٹر علامہ علی موحدی راد نے 10 سکیورٹی فورسز كی شہادت كی تصديق كرتے ہوئے کہا كہ دہشت گرد  فائرنگ كے بعد رات كی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاكستانی حدود میں فرار ہوگئے ۔

جیش‌الظلم نامی دہشت گرد تکفیری گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس