Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے مباحثے کا آغاز

ایران کے صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا براہ راست مباحثہ شروع ہوگیا ہے جسے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو سے براہ راست نشریا کیا جارہا ہے۔

موجودہ صدرحسن روحانی، ابراہیم رئیسی سادات، مصطفی آقا میر سیلم، محمد باقر قالیباف، مصطفی ہاشمی طبا اور اسحاق جہانگیری چھے نامزد صدارتی امیدوار ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست مباحثے میں حصہ لے رہے ہیں۔

تین امیدواروں نے مباحثوں کے آغاز سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اپنے منشور کے اہم نکات بھی بیان کیے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے مباحثے کے آغاز سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ عوام کی سماجی مشکلات پر توجہ دینا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

تہران کے میئر اور صدارتی امید محمد باقر قالیباف نے بھی سماجی مشکلات کو معاشرے کی اہم ترین مشکلات قرار دیا۔

ایک اور صدارتی امیدورا مصطفی میر سلیم نے بھی سماجی اور اقتصادی معاملات کو اہم ترین مشکل قرار دیتے ہوئے اس کے لیے لائحہ عمل بنانے اعلان کیا۔ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ انیس مئی کو ہوگی۔

ٹیگس