Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی خدمات خطے ميں قيام امن کے لئے ہیں: صدر مملکت

ایران کے صدر حسن روحانی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم پاسدار کے موقع پر کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہمیشہ مخصوص جماعت اور گروہ سے بالاتر ہوکر ملک کے لئے کام کیا ہے اور اس کا تعلق پوری ایرانی قوم سے ہے۔

صدر مملكت ڈاكٹر حسن روحانی نے اپنے ايک پيغام ميں كہا كہ اسلامی انقلاب كے بانی حضرت امام خمينی (رہ) نے سپاہ پاسداران كی بہادری اور شجاعت و طاقت کے پیش نظرحضرت امام حسين (ع) كے یوم ولادت با سعادت کویوم پاسدار کا نام دیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہميں حضرت سيدالشہداء كی تعليمات اور ان كی زندگی كو اپنے لئے مشعل راہ بنانے كی ضرورت ہے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا كہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ايران ميں اسلامی نظام كے استحكام اور خطے ميں قيام امن اور سلامتی كے لئے اہم كردار ہے۔

واضح رہے كہ ايران ميں تين شعبان حضرت امام حسين عليہ السلام كے يوم ولادت كو يوم پاسدار اور چار شعبان کوحضرت ابوالفضل العباس (ع) كے يوم ولادت با سعادت كو يوم جانباز كے طور پرمنايا جاتا ہے۔

ٹیگس