May ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران میں مزید چار دفاعی مصنوعات کی رونمائی

ایران کی وزارت دفاع نے جدید ترین دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی ہے۔

دفاعی مصنوعات کی رونمائی، حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کی گئی جس میں وزیردفاع حسین دھقان بھی شریک تھے۔ جن مصنوعات کی رونمائی کی گئی ان میں کلاشنکوف ایک سو تینتیس، بارہ اعشاریہ سات ملی میٹر کی نصر توپ ، ملٹی بینڈ ریڈیو سافٹ ویئر وغیرہ شامل ہیں۔تمام دفاعی مصنوعات ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیں ہیں اور انتہائی اعلی درجے کی صلاحیتوں کی حامل ہیں

ٹیگس