May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • بحریہ کی دفاعی توانائی سے دشمن پریشان

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران کی مضبوط دفاعی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اطلاعاتی نظارت، نگرانی اور دفاعی توانائی نے دشمن کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے بحریہ کے تیز رفتار میزائل کی رونمائی کی پانچویں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نظارت، نگرانی اور بحریہ کی دفاعی توانائی نے دشمن کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے اپنی دفاعی طاقت و قوت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جسے دیکھ کر دشمن بھی حیران اور پریشان ہوگیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ خلیج فارس اہم علاقہ ہے جس کی حفاظت کے لئے ایران کی اہم ذمہ داری ہے اور اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے دفاعی طاقت میں اضافہ کی سخت ضرورت ہے اور ایرانی بحریہ نے تیز رفتار میزائل تیار کرکے اپنی دفاعی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہےجس سے دشمن مایوس ہو گیا ہے۔

 

ٹیگس