May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • شاہراہ ریشم کے منصوبے میں ایران بھرپور حصہ لے گا

ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین کے حکام ایران کے ساتھ بینکاری کے شعبے میں تعاون کی بحالی کے لئے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی شاہراہ ریشم کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ ایران شاہراہ ریشم کی بحالی اور ون بیلٹ- ون روڈ کے عظیم منصوبے میں اہم اور بھرپور کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران قدیمی شاہراہ ریشم سے منسلک رہا ہے اور اب اپنی توانائی اور تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے شاہراہ ریشم کے جدید منصوبے میں تعاون کو فروغ دے سکتا ہے۔ایران کے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عالمی شاہراہ ریشم کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب اور اے آئی آئی بی یعنی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، کے صدر کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن کا مقصد باہمی تعاون بالخصوص بینکنگ کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔واضح رہے کہ علی طیب نیا نے کہا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی شاخ ایران میں سرگرم ہو چکی ہے۔

 

ٹیگس