May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • میزائل پروگرام جاری رہے گا : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ہمارا میزائل پروگرام بدستور جاری رہے گا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدام کے جواب میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یک طرفہ اور غیرقانونی طور پر عائد کی گئی پابندیوں میں ایران کی شخصیتوں کے ناموں کا اضافہ کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام کو ناقابل قبول اور بین الاقوامی اصول و قوانین کے منافی سمجھتے ہیں -

ایران کی وزارت خارجہ نے دفاعی توانائیوں کو بڑھانے کے تعلق سے ایران کے مسلمہ اور قانونی حق پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتداراعلی ، ارضی سالمیت اور سیاسی خود مختاری کے تحفظ کے لئے اپنے میزائلی پروگرام کو جو کہ قرارداد بائیس اکتیس سے کسی بھی طرح منافی نہیں ہے پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا -

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا کے نو شہریوں اور کمپنیوں کو جو مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر حمایت اور علاقے کے عوام کو کچلنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے خلاف اقدامات میں پوری طرح رول ادا کررہی ہیں ان افراد اور کمپنیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن پر تہران نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں -

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران کی سات شخصیات اور کمپنیوں پر میزائلی پروگرام کا بہانہ بناتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔

 

 

 

 

 

 

 

ٹیگس