May ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  •  انتخابات میں رہبرانقلاب اسلامی کا ووٹ

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز 12ویں صدارتی انتخابات کے آغاز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز تہران کے پولنگ اسٹیشن نمبر 110 میں 12ویں صدارتی اور پانچویں دیہی-شہری اسلامی کونسلزکے انتخابات کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بروز جمعہ 12ویں صدارتی اور پانچویں شہری،دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ آج ہی کے دن چار پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بھی انعقاد ہورہا ہے.

ایران کے الیکشن آفس کے سربراہ علی اصغر احمدی کے مطابق ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں پانچ کروڑ 64 لاکھ سے زائد شہری قانونی شرائط کے مطابق اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس بار ساڑھے 13 لاکھ سے زائد ایرانی شہری پہلی پار صدارتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے.

صدارتی انتخابات کے مقابلے میں اب صرف 4 امیدوار حسن روحانی ، سید ابراہیم رئیسی سید مصطفی میرسلیم اورسید مصطفی ہاشمی طبا، میدان میں رہ گئے ہیں۔ تاہم انتخابات میں موجودہ صدرحسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس