May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں نے بھی صدارتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی الیکشن کے تعلق سے دوسرے ملکوں میں مقیم ایرانی شہری بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ایران کے صدارتی الیکشن میں ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں ووٹنگ کے ساتھ ساتھ دنیا کے سبھی براعظموں کے ایک سو تین ملکوں میں مقیم ایرانی شہری ووٹ ڈال رہے ہیں-

بیرون ملک سب سے پہلے ووٹنگ کا عمل نیوزی لینڈ اور مشرق بعید کے ملکوں میں شروع ہوا۔

اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں نے ووٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آسٹریلیا، ملائیشیا اور  تھائیلینڈ میں رائے دہندگان کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا-

ایران کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دنیا کے ایک سو تین ملکوں میں تین سو دس پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں ایرانی شہریوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا-

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ برا‏‏عظم امریکا کے ملکوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے-     

 

ٹیگس