May ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران: ووٹوں کی گنتی شروع

ایران کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت  داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔

پولنگ کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، تاہم ایران کی وزارت داخلہ نے 4 بار پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا،تاکہ تمام افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

ایران میں 12 ویں صدارتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ بہتر رہا، خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوانوں نے بھی اپنا حق رائی دہے استعمال کیا۔

انتخابات کےموقع پر ایران بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ ملک میں 63 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں نتائج سامنے آجائیں گے جس کے بعد چاروں صدارتی امیدواروں خاص طور سے موجودہ صدرحسن روحانی اور ان کے مضبوط حریف سید ابراہیم رئیسی، میں سے کسی ایک کے حق میں عوامی فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

 

ٹیگس